اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے مختلف وزارت خانوں کی جانب سے تیار کی جانے والی اس رپورٹ پر انتہائی غیر متوقع موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں امریکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ بالکل صحیح نہیں ہے اور وہ اس کو قبول نہیں کرتے۔
حکومت امریکہ نے گزشتہ جمعے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں تازہ رپوٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ جسے امریکہ کے مختلف سرکاری ادارے تیار کرتے ہیں، چار سال میں ایک بار جاری کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بیسویں صدی کے اختتام پر امریکہ کو صحت سے لے کر زراعت تک مختلف معاشی طور پر اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169